کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس2300پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46ہزاراور45ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حدوں سے نیچے گر گیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 356ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے
سے گھٹ کر75کھرب روپے کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،کاروباری مندی کے سبب 66.47فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستانی میں نئے منی بجٹ کی خبروں ،خام تیل کوئلہ سمیت دیگر کموڈٹیز لہ عالمی قیمت دوبارہ بڑھنے ،مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود ایک فیصد کے بجائے ڈیڑھ فیصد بڑھانے اور دسمبر کے دوسرے ہفتے میں پالیسی ریٹ مزید بڑھائے جانے کے خدشات ،پاکستان کی جانب سے پاور ٹیرف پیٹرولیم مصنوعات اور شرح سود میں اضافے سمیت تمام شرائط پر پیشگی عملدرآمد کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے صرف معاہدہ بحالی کے اعلان سے پاکستانی سرمایہ کاروں میں اضطراب پایا جا رہا ہے جبکہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت 350ارب روپے کے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے ،کیساتھ حکومتی اخراجات میں کمی جیسی سخت شرائط اور شرح سود میں1فیصد سے زائد اضافے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے منفی ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار
دیکھی گئی جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتے4دن شدید ترین مندی کی زد میں رہی اس دوران انڈیکس 2553.66پوائنتس لوز کر گیا تاہم ایک دن کی تیزی سے انڈیکس صرف178.41پوائنٹس کو ریکور کر سکا ۔رواں ہفتے مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46602.59پوائنتس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم
مندی کی بڑی لہر آنے سے انڈیکس 44209.07پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 2375.25پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 46489.41پوائنٹس سے کم ہو کر44114.16پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 1003.72پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30
انڈیکس 18037.74پوائنٹس سے کم ہو کر17034.02پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31728.08پوائنٹس سے گھٹ کر30302.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 3کھرب56ارب86کروڑ47لاکھ36ہزار روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے
کا مجموعی حجم 79کھرب44ارب68کروڑ60لاکھ24ہزار23روپے سے گھٹ کر 75کھرب87ارب82کروڑ12لاکھ88ہزار23روپے رہ گیا ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ 12ارب روپے مالیت کے 31کروڑ3لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے 19کروڑ51لاکھ74ہزار حصص
کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے مجموعی طور پر 1709کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 491کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1136میں کمی اور82کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،بائیکو پیٹرولیم ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،ٹریٹ کارپوریشن ،جی 3ٹیکنالوجیز ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،پاک ریفائنری ،فرسٹ نیشنل ایکوٹیز ،غنی گلوبل ،حیسکو ل پیٹرول ،فوجی فوڈز ،ہم نیٹ ورک ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،حب پاور کمپنی، مضاربہ المال ،عائشہ اسٹیل اورپاک ریفائنری سر فہرست رہے ۔