جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نیا کرونا وائرس15سیکنڈ میں ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ،جسم کے کس حصے کو مکمل ختم کردیتا ہے؟پاکستانیوں کو خبردار کردیا گیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،نیو یارک (آن لائن ، این این آئی) لاہور کے ماہر طب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پائی گئی کرونا کی نئی قسم انسانی زندگی کے لئے انتہائی خطرناک ہے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اگر بالخصوص سول ایوی ایشن سمیت ملحقہ اداروں نے کرونا کی نئی قسم کو روکنے کے لئے اقدامات نہ اٹھائے تو

کرونا کی نئی قسم پاکستان میں بھی وار کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی شکل میں آنے والا کرونا وائرس 15 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے جو پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو کر پھیپھڑوں کو مکمل طور پر ختم کردیتا ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر کی بڑی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے تیزی سے منتقل ہونے والے تباہ کن کورونا وائرس کے جنوبی افریقی نئے ویرینٹ ‘اومی کرون’ کی ویکسین کی تیاری اور جانچ کے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔جرمن دوا ساز کمپنی بایو این ٹیک نے کہا ہے کہ 100 دنوں میں کورونا ویکسین کا تازہ ترین ورژن تیار کر کے شپمنٹ کر سکتے ہیں۔بایو این ٹیک نے کہا ہے کہ فائزر کمپنی کیساتھ تیار کی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کی اومی کرون کے خلاف موثریت کی جانچ جاری ہے، جس کا 2 ہفتوں میں پتہ چل جائے گا۔ادھر امریکی کمپنی موڈرنا نے بھی کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کیلئے بوسٹر ویکسین کی تیاری کا اعلان کر دیا۔جانسن اینڈ جانسن کمپنی

نے بھی اومی کرون ویرینٹ کے خلاف اپنی کورونا ویکسین کی موثریت جانچنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے خلاف جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی افادیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ادھر ایسٹرازینیکا کمپنی کی جانب سے کورونا ویکسین کے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کارکردگی دیکھنے کیلئے تحقیق کی جا رہی ہے۔ایسٹرازینیکا کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بوٹسوانا اور ایسواٹینی میں اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کارکردگی دیکھنے کیلئے تحقیق کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…