کراچی(این این آئی)ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق خریداروں کی جانب سے بک کرائی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ہیں جبکہ گاڑیوں کی قیمت میں ڈھائی سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیاہے۔
ڈالر کی قدر میں اضافے سے گاڑیوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا 3 ماہ قبل بک کرائی گئی گاڑی کے مالکان کی جانب سے مکمل رقم کی ادائیگی کے باوجود کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کی قدر اور پیداواری لاگت میں اضافے کو بہانہ بنا کر قیمتیں بڑھا دی گئیں ہیں۔آٹو ایکسپرٹ مشہود علی خان کے مطابق کیا موٹرز کی جانب سے پکانٹو گاڑی جو 17 لاکھ 81 ہزار روپے کی تھی اس کی قیمت میں 2 لاکھ 69 ہزار روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 20 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح اسپورٹیج الفا ماڈل 42 لاکھ 94 ہزار روپے تھی تاہم قیمت میں 3 لاکھ 56 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 50 ہزار روپے کردی گئی، اسی طرح اسپورٹیج ائف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں بھی 3 لاکھ 68 ہزار روہے کا اضافے کے بعد قیمت 51 لاکھ ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 56 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے، اس دوران جن خریداروں نے گاڑیاں بک کروا کر رقم کی ادائیگی کردی ان کے لئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔