اسلام آباد (این این آئی)پارلیمانی سیکرٹری کامرس عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھا دیا۔پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا اس سلسلے میں عالیہ حمزہ نے اسپیکر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کو خط لکھ دیا ۔ خط میں کہاگیاکہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف جسٹس پاکستان کے
خلاف نعرے لگے ان کی تضحیک کی گئی، ملک کی سب سے بڑی عدالت سے سزا یافتہ اومفرورکوچیف گیسٹ بنایا گیا،کانفرنس میں پاکستان اور پاکستان کے اداروں کو گالیاں دیں گئیں،عالیہ حمزہ نے کہاکہ کمیٹی عاصمہ جہانگیر فاونڈیشن کے فنڈز کے ذرائع کی تحقیقات کرے۔