اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف پر کمنٹ کرنے والے اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیئے گئے آرڈر کے متن کے مطابق مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف انکوائری ڈی جی ایف آئی اے کریں گے۔آرڈر کے متن میں کہا گیا ہے کہ
گریڈ 21 کے افسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حکومت پر تنقید کی تھی۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر پر الزام کی شِیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔جاری کیئے گئے خط میں کہا گیا کہ مذکورہ اعلیٰ سرکاری افسر نے اپنے فیس بک کمنٹ میں پی ٹی آئی کو طالبان کی حکومت سے تشبیہ دی تھی۔