ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

فضل الرحمان 3 سال سے سیاسی بے روزگار ہیں، فضل الرحمان کا پاکستانی پارلیمانی سیاست میں کوئی کردار نہیں، فرخ حبیب

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا پاکستانی پارلیمانی سیاست میں کوئی کردار نہیں، پارلیمنٹ کے بارے میں وہ ہی بات کرنے کے مجاز ہیں جو پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، پی ڈی ایم ان کا ناکام ترین پروگرام ہے، تاریخوں پر تاریخیں انکا وطیرہ بن چکا ہے، فضل الرحمان 3 سال سے سیاسی بے روزگار ہیں،

اپنے روزگار کے لئے جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،جس کا اپنا دامن اور ماضی داغ دار ہو وہ صادق و امین قرار پانے والے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کس منہ سے بات کرتے ہیں۔ ہفتہ کو مولانا فضل الرحمان کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان واحد شخص ہیں جنھیں عالمی سطح کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندر بھی پذیرائی حاصل ہے، دنیا بھر میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے بعض شر پسند عناصر پاکستان کی مہنگائی کی آڑ میں اپنی سیاسی دکان چمکارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ماضی کے قرضوں کی اقساط اور قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لئے مجبور ہوکر قرض لئے، فضل الرحمان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن میں حصہ دار رہے، فضل الرحمان حقائق بیان کرنے سے عاری ہیں، 2018 کے الیکشن میں شکست کے بعد انکی دماغی پوزیشن ٹھیک نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو 2018 کے الیکشن میں ریکارڈ ووٹ ملے، 2023 کے الیکشن میں کاکردگی کی بنیاد پر اس سے ڈبل ووٹ لیں گے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ حکومت میں الیکشن کے فارم سے ختم نبوت کا خانہ ختم کرنے کی تائید اور حمایت کرنے والے فضل الرحمان ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی، 22 کروڑ عوام اسلام کی آڑ میں ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…