پشاور(آن لائن)ایف بی آر نے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس ، گھر خریدنے والے ایک ہزار سے زائد نان فائلرز کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا ہے جنہیںنوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں ذرائع کے مطابق پشاور سٹی ، کینٹ ، ٹائون میں ایسے نا ن فائلرز افراد ایف بی آر کے نشانے پر آ گئے ہیں جنہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر مہنگی جا ئیدادیں خریدی ہیں جبکہ نان فائلرز میں زیادہ افراد کا تعلق ہنگو ، کوہاٹ ، مالاکنڈ ڈویژن سمیت دیگر اضلاع سے ہے جولائی 2020سے جون 2021تک پراپرٹی خریدنے والے نان فائلرز کو نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں چارسدہ روڈ ، حیات آباد ، رنگ روڈ ، گلبہار ، حسین آباد ، ڈیفنس کالونی سمیت دیگر پوش علاقوں میں مہنگے پلاٹس او رگھر خریدنے والے نان فائلرز بعض تاجر سمیت سیاسی ، غیر سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں ۔