منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

شہری پر تشدد ٗ عدالت کا تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کا حکم

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شہری کے گھر میں داخل ہوکرتشدد قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیدیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غرنی کی عدالت نے شہری کے

گھر میں داخل ہوکرتشدد قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مفرور ملزم ملک شہزاد اعوان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط کے ذریعے ملک شہزاد اعوان کے مفرور وارنٹ گرفتاری سے آگاہ کردیا۔مفرور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی گرفتاری کیلیے پولیس سے تعاون کیا جائے۔ ملزم شہزاد اعوان کیس میں مفرور ہے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ پولیس چالان کے مطابق ملزم ملک شہزاد سمیت 3 ملزمان شہری ملک اسلم کے گھر مسلح داخل ہوئے۔ ملک اسلم کے بیٹے سجاد کو کلاشنکوف کے بٹ مار کر ہاتھ مفلوج کردیا۔خواتین سے بدتمیزی کی مدعی مقدمہ کو زدکوب کوب کیا۔ مدعی مقدمہ کو قتل کی دھمکیاں دیں۔ وکیل مدعی نے موقف دیا کہ پولیس نے مقدمہ کو بی کلاس کردیا تھا۔ سیشن عدالت میں بی کلاس رپورٹ کو چیلنج کیا۔سیشن عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کی گرفتاری اور پروگریس رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر مفرور ملزمان میں عمران شاہ اور قیصر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ مدینہ کالونی میں مقدمہ درج ہے۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…