ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی تبدیلی عوام کے لیے تباہی ہے، بلاول بھٹو

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان کی تبدیلی عوام کے لیے تباہی ہے، عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہی ہیں کیونکہ ہم روزگار دیتے ہیں، چھینتے نہیں ہیں اور گھر بناتے ہیں، گراتے نہیں ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر کڑی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی عوام کے لیے تباہی ہے۔

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی میں لیاقت خٹک اور احد خٹک کو شمولیت پر مبارک باد دی بلاول کاکہنا تھا کہ عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ ہم روزگار دیتے ہیں، چھینتے نہیں ہیں اور گھر بناتے ہیں، گراتے نہیں ہیں۔انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران یہ نعرے بھی لگائے کہ چھین رہا ہے اب کپتان، روٹی کپڑا اور مکان۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں، روزگار چھینا جا رہا ہے اور ان کے گھر بھی گرائے جا رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں کیونکہ پی پی کی حکومت عوام اور غریب دوست حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کیا تھا۔ چیئرمین پی پی نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی نہ کریں اور عوام کی خدمت کریں تو معاشی خوشحالی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مزدوروں کے لیے لیبراورنوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں ایک ایشو بھی مہنگائی کم کرنے کا نہیں تھا۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ عمران خان ووٹ چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ہر حکومتی سازش ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے عمران خان کو شکست دیں گے۔بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ اب عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے،

پیپلزپارٹی کا دور آگیا ہے اور نوجوانوں کا دور شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت بنا کر رہیں گے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ 70 سال کا کھلاڑی نوجوانوں کا نام لے کر بیوقوف بنا رہا ہے لیکن ہم ہر حکومتی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…