اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ کی بابا گرونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے لئے کرتار پور آمد،بہترین انتظامات پر وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے مشکور

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ،کمشنر ذوالفقار گھمن اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ اور ان کے وفد کی کرتار پور آمد پر مہمانوں کوخوش آمدید کہا اور بابا گرو نا نک دیو جی کے جنم دن کی مبارکباد دی

اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے سکھ برادری باباگرونانک دیو جی کے552ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے کرتار پور آ رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ بابا گورونانک کا جنم دن سکھ برادری کیلئے خوشیوں بھرا تہوار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبود حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی چرن جیت سنگھ نے کہا کہ حکومت پاکستان و پنجاب نے بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔انہوں نے باباگرونانک کے جنم دن کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…