مکوآنہ (این این آئی )کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہوجائیں خبردار،بغیر ویکسی نیشن کے اب پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرنے
لئے ویکسی نیشن کرانا ضروری قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کیمطابق کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی،ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد اب پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کرسکے گے، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرنے لئے ویکسی نیشن کرانا ضروری قرار دے دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے اس حوالے سیسیکرٹری ٹرانسپورٹ سے رابطہ کیا جبکہ ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا، مراسلہ کے مطابق پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی ہے، اگر کسی شخص نے ایک بھی ڈوز نہیں لگوائی تو وہ سفر نہیں کر سکے گا۔مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اپنے اپنے اضلاع میں مانیٹرنگ کریں،اگر کسی نے 3 ہفتہ قبل ایک خوراک لی ہے تو اسے فورا دوسری خوراک لگائیں۔