جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے بد ترین مندی ٗ سرمایہ کاروں کے 278ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بد ترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 1500پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ انڈیکس47ہزاراور46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گر گیا اور 45700پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 278ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا

مجموعی حجم 80کھرب روپے سے گھٹ کر78کھرب روپے رہ گیا،کاروباری مندی کی وجہ سے63.83فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کموڈیٹیز اور خام تیل کی عالمی قیمت میں دوبارہ اضافے کے رجحان سے ملک میں مہنگائی کی متوقع نئی لہر سے معیشت کے تمام شعبوں کی مشکلات بڑھنے ،نتائج سیزن ختم ہونے ،آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ،آئی ایم ایف کی شرط پر وزارت توانائی کی جانب سے قدرتی گیس پرکراس سبسڈی ختم یا معقول بنانے کی تجویز سے فرٹیلائزر،ٹیکسٹائل و کنسٹرکشن کمپنیوں کیساتھ گھریلو صارفین کے متاثر ہونے کے خدشات ،آئی ایم ایف کی شرط پر مرکزی بینک کی خود مختاری کے لئے حکومت کو پارلیمنٹ سے دو تہائی اکثریت کیساتھ بل منظور کرانے میں مشکلات ،ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے معیشت کو درپیش مشکلات ،اور حکومت کے خلاف اپوزیشن کے بڑھتے ہوئے دبا پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں4دن مندی کا رجحان رہا اس دوران انڈیکس 1776.62پوائنٹس لوزکر گیاجبکہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات پیشگی مراحل میں

داخل ہونے سے متعلق وزیر خزانہ کے بیان ،گردشی قرضوںکے حجم میں کمی اور عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے مختلف منصوبوں کیلئے 10ارب ڈالر فنانسنگ کی منظوری جیسی خبروں پر تیزی کی لہر دیکھی گئی اور انڈیکس 1روزہ تیزی سے انڈیکس نے229.97پوائنٹس ریکور کر لیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مندی کی زد میں ہی رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں

گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں1546.65پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس47295.80پوائنٹس سے گھٹ کر45749.15پوائنٹس ہو گیا اسی طرح629.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18355.54 پوائنٹس سے کم ہو کر17725.86پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس32256.94پوائنٹس سے گھٹ کر31225.51پوائنٹس پر آگیا۔

گذشتہ ہفتے مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 47443.29پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 45716.69پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ14ارب روپے مالیت کے43کروڑ46لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم7ارب روپے مالیت

کے19کروڑ24لاکھ66ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1764کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے543کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1126میں کمی اور95کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،فرسٹ نیشنل ایکوٹیز ،غنی گلوبل ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،ایزگارڈنائن ،سروس فیبرک ،بائیکو پیٹرولیم ،حیسکول پیٹرول ،فوجی فوڈز ،ہم نیٹ ورک ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،ویوز سنگر ،میرٹ پیکیجنگ اورمیپل لیف سر فہرست رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…