وسیم اکرم بھی حسن علی کی حمایت میں بول پڑے

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور (آن لائن) سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی فاسٹ بولر حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ایک کھلاڑی کو کیوں ٹیم سے الگ کیا جارہا ہے، حسن علی ہمارے لیے ایک شاندار

پرفارمر رہا ہے اور اْنہوں نے ہمیں میچ جتوائے ہیں۔ْوسیم اکرم نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ‘کوئی بھی کرکٹر کیچ ڈراپ کر سکتا ہے؟کیا اس سے وہ برا کھلاڑی بن جاتا ہے؟’ سابق کرکٹر نے کہا کہ ‘صرف ایک غلطی پر پورا ملک حسن علی کے پیچھے پڑ گیا ہے جوکہ اچھی بات نہیں ہے، میں بھی ماضی میں اس سے گزرا ہوں، وقار یونس اس سے گزرے ہیں۔’اْنہوں نے کہا کہ ‘دوسرے ممالک میں کرکٹ صرف ایک کھیل ہے، وہاں ناقص پرفارمنس کے اگلے دن شائقین حوصلہ دیتے ہیں، اگلی بار اچھا پرفارم کرلینا۔’سابق کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ ‘آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھی کیچ چھوڑے، حسن کا اعتماد بہت کم ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ مکمل طور پر گِر نہ جائیں۔’دوسری جانب وقار یونس نے کہا کہ ‘کوئی بھی کرکٹر جان بوجھ کر کوئی غلطی نہیں کرتا، بحیثیت سابق کھلاڑی میں خود جانتا ہوں کہ میں بہت برے وقتوں سے گزرا ہوں، میں نے بھی کیچ چھوڑے ہیں۔’اْنہوں نے کہا کہ ‘مجھے یاد ہے کہ کس طرح لوگوں نے 1996ئ کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے بعد مجھ پر تنقید کی تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ایک کھیل ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…