اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

طالبان کا افغانستان میں ملٹری کورٹ کی تشکیل کا فیصلہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)طالبان نے افغانستان میں ملٹری کورٹ(فوجی عدالت)کی تشکیل کا حکم دے دیاہے۔افغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ نے ملٹری کورٹ کی تشکیل کا حکم دیا۔مولوی عبید اللہ نظامی کو ملڑی کورٹ کا سربراہ جبکہ

مولوی سید آغا اور مولوی زاہد اخوندزادہ کو جج مقرر کیا گیا ہے۔افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت میں فوجی عدالت کے قیام کے باوجود فوجی حکام کے مقدمات حل نہیں ہوئے ۔طالبان ترجمان کے مطابق ملٹری کورٹ وزارت دفاع اور داخلہ کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے عملے کے خلاف شکایات کی تحقیقات کرنے کی بھی پابند ہوگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ ملٹری کورٹ میں چلنے والے مقدمات کی چھان بین کی جائے گی اور اسے اسلامی شریعت کے تحت نافذ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی کے مطابق ملٹری کورٹ کی تشکیل کے فیصلے پر عملدرآمد افغانستان کی تینوں عدالتوں (پرائمری، اپیلیٹ اور سپریم کورٹ)سے تصدیق کے بعد ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…