کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں ایک لیڈی پولیس انسپکٹر کو فرائض میں غفلت برتنیاورمس کنڈکٹ پر ملازمت سے جبری ریٹائرکردیاگیا۔ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ محمد اظہر اکرم کے ایک حکمنامے کے مطابق لیڈی انسپکٹرشبانہ ارشاد کو انکوائری افسراے ایس پی پری گل کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں
ملازمت سیریٹائرمنٹ کی سزا دی گئی جس کے مطابق لیڈی انسپکٹر نے ایک بچے کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران اختیارات کاناجائز استعمال کیا،ڈی آئی جی پولیس کے مطابق قتل کیس میں نامزد ملزمہ کے خاتون ہونے کی وجہ سے کیس کی تفتیش لیڈی انسپکٹرکے حوالے کی گئی تھی جس کی تفتیش کے دوران ریمانڈ کے عرصہ میں لیڈی انسپکٹرنے غیرپیشہ ورانہ اورغیراخلاقی رویے کامظاہرہ کیا،ڈی آئی جی نے لیڈی انسپکٹر کے جبری ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جاری آرڈر میں یہ بھی لکھاگیا ہے کہ ریمانڈ کے عرصہ میں دوران تفتیش ملزمہ کو بے لباس کرکے دانس پر بھی مجبورکیاگیا،ڈی آئی جی پولیس کے مطابق جبری ریٹائرکی گئی لیڈی انسپکٹرکوآرڈرلی روم میں ذاتی طورپرپیش ہوکرصفائی کابھرپورموقع دیاگیا،تاہم اپنے دفاع میں کوئی چیز فراہم نہ کرسکیں،قتل کیس میں نامزد ملزمہ پر جناح ٹاون کے علاقے میں ایک بچے کے قتل کا الزام ہے ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمہ کو جیل بھجوادیاگیاتھا۔