کراچی (آن لائن )ملکی تاریخ میں ایک بار پھر پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جس کے باعث انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر175روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر177روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگیا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی
رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.60روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت خرید 174روپے سے بڑھ کر175.70روپے اور قیمت فروخت174.20روپے سے بڑھ کر175.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.80روپے سے بڑھ کر177.30روپے اور قیمت فروخت176.30روپے سے بڑھ کر177.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر1روپے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے بڑھ کر201روپے اور قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر203روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 234روپے سے بڑھ کر235روپے اور قیمت فروخت236.50روپے سے بڑھ کر238روپے کی سطح پر جا پہنچی