اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کا خانہ شامل کرنے کا فیصلہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)محکمہ بلدیات کی جانب سے نکاح نامے میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نکاح نامے پر دستخط کرنے والے تمام دلہا دلہن اور گواہان کو بھی ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق

فیصلہ پنجاب اسمبلی کی منظور شدہ قرار داد کی روشنی میں کیا گیا۔واضح رہے کہ27 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی میں نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا تھا کہ مسلمان اور غیر مسلم (قادیانی وغیرہ)میں فرق واضح کرنے کیلئے نادرا فارم اور پاسپورٹ فارم میں مندرج حلف نامے کی طرز کا فارم نکاح نامے کے حلف میں بھی شامل کیاجائے۔ یہ حلف نامہ یوں ہے کہ میں مسلمان ہوں اور نبی حضرت محمد ﷺ کے آخری، حتمی اور غیر مشروط خاتم النبیین ہونے پر ایمان رکھتا/رکھتی ہوں،میں ایسے کسی بھی شخص کو نہیں مانتا/ مانتی جو محمدﷺ کے بعد لفظ نبی کی کسی بھی تشریح یا کسی بھی ممکنہ حوالے سے نبی ہونے کا دعوی کرے، یا نبوت کے ایسے مدعی کو نبی یا مذہبی مصلح، یا مسلمان نہیں مانتا/ مانتی ہوں، میں مرزا غلام احمد قادیانی کو جھوٹا نبی سمجھتا/سمجھتی ہوں اور اس کے لاہوری یا قادیانی گروپ سے تعلق رکھنے والے پیروکاروں کو غیر مسلم سمجھتا/سمجھتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…