اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں مقیم پاکستانی آپس میں لڑپڑے ،ایک دوسرے پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں مین روڈ پر پاکستانی شہری آپس میں لڑ پڑے ایک دوسرے کو ڈنڈوں اورپتھروں سے مارمارکر لہو لہان کردیا ،
ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق لوگوں کے منع کے باوجود لڑائی سے باز نہ آئے ۔لوگ انہیں بچاتے رہے ۔۔لڑائی کی وجہ سے مین روڈ پر ٹریفک بھی رک گئی ۔ڈنڈے مکوں سے بھی انتقام کی آگ نہ بجھی تو ایک دوسرےپر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ۔