اسلام آباد(این این آئی)نیب نے شہباز شریف، قائم علی شاہ اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ شہباز شریف، قائم علی شاہ اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دے گی۔ذرائع کا بتانا کہ ابھی وزارت داخلہ کو کابینہ کی سمری موصول نہیں ہوئی ہے۔یاد رہے کہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل پر ہے اور نیب کی جانب سے تینوں شخصیات کے نام سابق ادوار میں کرپشن کے مختلف الزامات پر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔