پتوکی (این این آئی ) پتوکی شہر میں چینی 90 روپے فی کلو فروخت اور ملک بھر میں 140 سے 160 روپے کلو فروخت جاری اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل پتوکی بھر میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے اور چینی کی کوئی قلت نہیں ہے اور تحصیل پتوکی میں چینی 90 روپے کلو فروخت ہورہی ہے اور چینی 90 روپے سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں –