اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان پہلے اپنے خلاف جہاد کریں پھر ریاست مدینہ کا نام لیں‘ حمزہ شہباز حکومت پر برس پڑے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن سے نہیں قوم سے انتقام لیا، ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، آج غریب کے گھر فاقے ہیں، ہفتہ وار مہنگائی کا انڈیکس 15.21 فیصد ہے، توشہ خانہ کی تفصیل قوم کے سامنے کیوں نہیں رکھتے ؟

پہلے اپنے خلاف جہاد کریں پھر ریاست مدینہ کا نام لیں،مہنگائی، بیروزگاری پر اس حکومت کے خلاف چھٹکارہ پانے پر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کی پیداوار ہے، قوم جان لے اس شخص کا دوہرا معیار ہے ، اس نے عوام کو جھوٹے خواب دکھائے تھے اور جھوٹ بولے تھے ،یہ چینی چوری کے خلاف جہاد کیوں نہیں کرتے ،عمران نیازی پہلے اپنے خلاف جہاد کریں اور ریاست مدینہ کی بات بعد میں کریں ،انہوں نے اپوزیشن سے نہیں بلکہ عوام سے انتقام لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی اس قدر پھیل چکا ہے کہ ہسپتالوں میں ایک ،ایک بیڈ پر 2، 2 مریض پڑے ہیں ، ملکی تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی گئی ، ڈالر آسمان کو چھو رہا ہے ،سردی آئی ہیں اورگیس کا شدید بحران سامنے آنے والا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کمر کس لی ہے، ہم سے اب عوام کی بھوک نہیں دیکھی جاتی ،آج غریب کے گھر فاقے ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کا فرض ہے کہ اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے دور میں پٹرول 111 ڈالر فی بیرل تھی لیکن ہم نے قیمت 107 روپے فی لیٹر رکھی تھی ،یہ قوم سے جھوٹ بولتے ہیں لیکن حقائق کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔انہوںنے کہا کہ عمران نیازی توشہ خانہ کیس میں جواب کیوں نہیں دیتے ،فارن فنڈنگ کیس 6 سالوں سے التوا ء کا شکار ہے ،سستا موٹر وے بنانے کا دعوی بھی ان کا ایک اور جھوٹ ہے ،ہماری جماعت نے اب ٹھان لی ہے کہ ہم مہنگائی، بیروزگاری پر اس حکومت کے خلاف چھٹکارہ پانے پر جدوجہد جاری رکھیں گے ،اس شخص نے پورے پاکستان کو اپنے جھوٹ اور نااہلی اور کرپشن سے آلودہ کر دیا ہے ،یہ مافیا کو کابینہ میں اپنے ساتھ بٹھاتے ہیں ،نیا پاکستان مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے ،اس لئے لوگ پرانے پاکستان کو یاد کر رہے ہیں ،بھارت میں مہنگائی کم جبکہ پاکستان میں 15 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…