اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان زندہ باد۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم، سارے ٹورنامنٹ میں چمک دار ترین ستارے کی طرح جگمگاتی رہی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہمیں آپ پر فخر ہے۔