اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے، میتھیو ہیڈن کا انکشاف

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ محمد رضوان نے زبردست بہادری کا مظاہرہ کیا، رضوان نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہادر کھلاڑی ہے۔خیال رہے کہ میچ سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا تاہم ڈاکٹرز نے

انہیں میچ کیلئے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔ رضوان نے میچ میں 67 رنز بنائے۔دوسری جانبآسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں رضوان کے چہرے پر سوجن کی تصویر وائرل ہوگئی ۔آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں محمد رضوان نے کھل کر بیٹنگ کی اور اس دوران انہیں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی لگی، خوش قسمتی سے رضوان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے تاہم اس کے باوجود گیند لگنے سے ان کے چہرے پر سوجن واضح تھی۔سوشل میڈیا صارفین رضوان کے چہرے پر اس سوجن کو دیکھے بغیر نہ رہ سکتے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے محمد رضوان کو فائٹر قرار دیا اور ان کے حوصلے کی خوب داد دی۔خیال رہے کہ میچ سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں میچ کیلئے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔قبل ازیں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی شعیب ملک اور محمد رضوان فلو کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی تاہم میڈیکل بورڈ کی سفارش کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ کھیلنیکی اجازت مل گئی۔ آسٹریلیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ابتدا میں محمد رضوان کچھ سست نظر آئے اور پہلے دو اوورز تک وہ کوئی رنز نہ بناسکے۔تیسرے اوور میں میکس ویل کو رضوان نے آگے بڑھ کر شاٹ مارا تاہم وارنر ان کا کیچ نہ پکڑ سکے اور چوکا بھی ہوگیا، اس وقت رضوان صفر پہ کھیل رہے تھے۔دریں اثنا آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اوپنر زنے اوپننگ شراکت میں 71 رنز جوڑے اور ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنرشپ رنز بنانے والی جوڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔دونوں بیٹرز نے رواں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور پر 411 پارٹنرشپ رنز بنائے ہیں۔ان سے قبل2007 کے ایڈیشن میں گلکرسٹ اور ہیڈن نے بطور پارٹنرز 335 رنز بنائے تھے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…