جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

عائشہ عمر کو شعیب ملک کیساتھ فوٹو شوٹ کرانا مہنگا پڑ گیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی کرنے سے متعلق صارفین کی غلط فہمی دور کردی۔ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار

کارکردگی کے بعد عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ہمراہ کرائے گئے تشہیری فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کیں جس پر صارفین کے تبصروں کا انبار لگ گیا۔اداکارہ اور کرکٹر کے اس فوٹو شوٹ پر مداحوں نے سخت تنقید کی جب کہ کچھ افراد نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں۔ایک صارف نے تصویر پر کمنٹ کیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟اداکارہ اس تبصرے کو نظر انداز نہیں کرسکیں اور جواب میں کافی طویل کمنٹ کیا۔ عائشہ عمر نے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔عائشہ عمر نے کمنٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں، ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…