منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت کامہنگائی کی ہفتہ وار شرح شائع نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے ہفتہ وار حساس قیمت انڈیکس(ایس پی آئی)ڈیٹا کی ریلیز کو روکنے اور اس کے بجائے ماہانہ کنزیومر پرائس انڈیکس(سی پی آئی)جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی کابینہ نے 2 نومبر 2021 کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اپنے اجلاس میں کیا۔ تجزیہ کار رضا جعفری

کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کا ڈیٹاشائع نہ ہونے سے عوام پر تو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ مہنگائی ہوجانے کے بعد وفاقی ادارہ شماریات اعدادوشمار شائع کرتا ہے۔ تجزیہ کار عدنان سمیع شیخ نے کہاکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح شائع نہ ہونے سے حکومت کی ہر ہفتے سروے پر آنے والی لاگت کم ہوجائے گی اسکے علاوہ تجزیہ کار جو وفاقی ادارہ شماریات کے پلیٹ فارم پر ہر ہفتے شائع ہونے والے مہنگائی کے اعدادوشمار کو مدنظر رکھ کر ہر ماہ مہنگائی کی شرح اخذ کرتے تھے اب انہیں ہر ہفتے مہنگائی کا ڈیٹا دیکھنے کے لیے کوئی ایک پلیٹ فارم نہیں ملے گا جس سے ان کو ڈیٹا نکالنے میں مشکلات ہوں گی۔ماہر معاشیات عمار خان نے اس فیصلے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوفناک خیال قرار دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت ڈیٹا پوائنٹس کو نظر انداز کر رہی ہے یا انہیں چھپا رہی ہے۔عمار خان نے لکھا کہ ملک میں مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار ہمیشہ شائع ہوتے رہے ہیں چاہے وہ کتنا ہی برا، یا اچھا

کیوں نہ ہو۔ کسی نہ کسی طرح یہ ہفتہ وار تعدد کے ساتھ قائم رہنا آنے والے کے مفاد کو پورا نہیں کرتا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات ملک میں معیشت کے مختلف شعبوں کے اعداد و شمار اکٹھے کرکے جاری کرتا ہے، جس میں ملک میں مہنگائی کی شرح کا تعین بھی شامل ہے۔ اس ادارے کے تحت پاکستان کے شہری علاقوں میں 356 اور دیہاتی علاقوں میں

244 اشیا خرونوش کی قیمتوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔پاکستان خوردہ اور تھوک منڈیوں میں افراط زر اور قیمت کی نقل و حرکت کی پیمائش کے لیے تین اشاریہ جات کا استعمال کرتا ہے۔ ان سب اعداد و شمار کو اکٹھا کر کے ایک اوسط نکال کر کنزیومر پرائس انڈیکس قیمتوں میں ردوبدل کی پیمائش کرتا ہے جس سے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح معلوم کی

جاتی ہے۔سی پی آئی بتاتا ہے کہ صارفین کے رویے یا اشیا کے معیار میں ہونے والی تبدیلیوں سے قطع نظر زندگی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کمی واقع ہوئی ہے۔حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی)کو مختصر وقفوں پر ضروری اشیا کی قیمتوں کی نقل و حرکت کا اندازہ لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا کو ہفتہ وار بنیادوں پر جاری کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں وفاقی ادارہ شماریات گزشتہ کئی سالوں سے ہر ہفتے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔ہول سیل پرائس انڈیکس کو ہول سیل مارکیٹوں میں قیمت کی تبدیلی کی پیمائش کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…