بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا دورہ پاکستان سے متعلق اہم بیان

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (یواین پی) آسٹریلین ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے اعتراف کیا کہ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر کچھ آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان کا دورہ کرنے سے بے چین ہو سکتے ہیں۔ 1998ء کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ کیا ہوگا،اس کا شیڈول پیر کی شب جاری کیا گیا تھا لیکن یہ یقینی نہیں ہے کہ میچز کھیلے جائیں گے یا نہیں۔کرکٹ آسٹریلیا

کے لیے دورے کے اعلان کا وقت زیادہ آسان نہیں ہو سکتا تھا، چیئرمین رچرڈ فرائیڈنسٹین اور سی ای او نک ہاکلے منگل کو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے ٹائم پرآئی سی سی کی میٹنگز کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے۔ آسٹریلین ٹیم نے 2019ء ایشز کے بعد سے بیرون ملک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا اور اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا ایک وفد مارچ میں طے شدہ دورے سے قبل سکیورٹی اور COVIDـ19 پروٹوکول پرنظر ثانی کے لیے دسمبر میں پاکستان کا سفر کرنے والا ہے۔حالانکہ کرکٹ آسٹریلیا نے اس دورے کا اعلان کردیا ہے تاہم سکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا میچ کی صبح دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے، لیکن وہاں کے حکام اس وقت بھڑک اٹھے جب انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے دورے سے دستبرداری اختیار کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی

لینڈ اور انگلینڈ کے دستبردار ہونے کے بعد کہا کہ انہیں شک ہے کہ آسٹریلیا اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے ابھی تک ایک گروپ کے طور پر اس معاملے پر بات نہیں کی ہے، لیکن پین نے کہا کہ کچھ خدشات ہوں گے۔پین نے منگل کی صبح SEN پر کہا کہ کچھ کھلاڑی ایسے ہوں گے جو ماہرین سے مشورہ کرنا چاہیں گے اور دوسرے

کچھ اور جاننا چاہیں گے، کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہوں گے جو کسی صورت پاکستان جانے میں آرام دہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس سے پہلے ہوا ہے کہ دوسرے ممالک کے دورے پر آئے کھلاڑی واپس چلے جاتے ہیں۔ایک بار پھر ایسے مسائل ہیں جو مجھے یقین ہے کہ سامنے آئیں گے، ہم اس پر بات کریں گے، لوگوں کو صحیح جواب ملیں گے اور آرام محسوس کریں گے، پھر ہمیں امید ہے کہ ہم بہترین ٹیم کا انتخاب کرسکیں گے کیوں کہ آخر میں حتمی فیصلہ ہر انفرادی کھلاڑی کا ہی ہوتا ہے۔ ٹم پین ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2017ء میں پاکستان میں ایک نمائشی سیریز میں حصہ لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…