اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

چینی کے بعد ٹماٹربھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئے ٹماٹر کی قیمت نے ایک با ر پھر اڑان بھر لی ، شہری پریشان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چینی کے بعد ٹماٹربھی غریب کی پہنچ سے دور گئے ،شہرقائد میں فی کلوگرام قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے بازاروں میں آج کل ایرانی ٹماٹرزکی بھرمار ہے،جسے استعمال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دیکھنے میں خوبصورت اور مہنگا ہے، لیکن ذائقہ نہیں ہے۔ ایرانی ٹماٹر خود بھی لال ہے اور ان کی قیمت پوچھنے والے کا

بھی رنگ لال کردیتی ہے۔ملک میں قیمت کا انتظام اپنی گرفت کھو رہا ہے اور نتیجے میں بازار میں بکنے والی اشیا کے نرخ بغاوت پر اتر آئے ہیں، چینی کے روگ کا ابھی سوگ پورا نہیں ہوا کہ ٹماٹر نکل آئے ہیں میدان میں، وہ بھی مہنگے فروخت ہورہے ہیں۔اس موسم میں بدین کا ٹماٹر تیار ہورہا ہے کوئٹہ کا ٹماٹر ختم ہے۔ اس لئے ملکی ضرورت بدین کا ٹماٹر پوری کررہا ہے، دیکھنے میں خوبصورت ہے، لالی بھی سرخ گلاب کی سی ہے۔صارفین کے مطابق اس کا ذائقہ مگر کراچی کی بریانی کے ساتھ میچ نہیں کرتا، رہی قیمت کی بات تو وہ 200 روپے کلو ہے۔کہنے والے کہیں گے کہ ایران سے درآمد کیا ہے اس لئے تبادلے کا بھائو ہے۔بقول شخصے بدین سے کب آئے گا اس دوران ایران سے کتنا منگوانا ہے اور اسے کتنی سہولت سے منگوایا جاسکتا ہے، اس پرانتظامیہ نے کام نہیں کیا اور یہ بات کسی کے علم میں ہے وہ باغی ٹماٹر کی قیمت سے فائدہ اٹھائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…