ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) وزیراعظم عمران خان معاون خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں ہے لیکن اشتہارات کیلئے خواتین کو کاسٹ کیا جاتا ہے ۔ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہر چیز میں عورت کا کردار ڈالنے کے سخت خلاف ہیں ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں ہے لیکن پھر بھی خواتین کو اشتہارات میں شامل کیا جاتا ہے ۔

لہٰذا اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پر پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ نے انتہا پسندی ،د ہشت گردی کے خلاف ملک گیر سطح پر رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں علماء و مشائخ کنونشنز اور علماء ، خطبائ، آئمہ ، مدرسین کیلئے تربیتی نشستیں ہونگی ،20 فروری کو پانچویں پیغام اسلام کانفرنس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں امام حرم کعبہ ، مفتی اعظم فلسطین شریک ہوں گے۔پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ نے شرکت کی ،اجلاس کی صدارت حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ۔ اجلاس میں انتہا پسندی ،د ہشت گردی کے خلاف ملک گیر سطح پر رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں ملک بھر میں علماء و مشائخ کنونشنز اور علماء ، خطبائ، آئمہ ، مدرسین کیلئے تربیتی نشستوں کا فیصلہ کیا گیا ۔20 فروری کو پانچویں پیغام اسلام کانفرنس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ ، کانفرنس میں امام حرم کعبہ ، مفتی اعظم فلسطین شریک ہوں گے،افغانستان کی صورتحال پر دنیا اسلام کے اہم مذہبی و سیاسی قائدین میں رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں انتہا پسندی ، دہشت گردی ، بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی اور تکفیری سوچ کے خاتمے کیلئے پاکستان طلباء کونسل کے تحت طلباء کنونشنز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے سیرت اتھارٹی کے قیام کا خیر مقدم اور مکمل تعاون کا فیصلہ کیا گیا ۔مدارس کے تمام امتحانی بورڈز سے تعلیمی اور مدارس کے مسائل پر روابط قائم کرنے اور مدارس کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ذمہ داران سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ۔سوشل میڈیا ، ذرائع ابلاغ پر اسلامی تعلیمات ، نظریہ پاکستان کے خلاف مواد ہو ہٹانے اور پابندی لگانے کیلئے وزارت اطلاعات ، پیمرا ، پی ٹی اے سے رابطے کے ذریعے موثر حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں پنجاب پولیس ، سلامتی کے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین اور زخمیوں کیلئے دعا صحت کی گئی۔اجلاس میں سعودی عرب پر مسلسل حوثی باغیوں کے حملوں ، کابل اور عراقی وزیر اعظم پر حملے کی مذمت کی گئی۔ حزب اختلاف اور حزب اقتدار سے ملک کی موجودہ صورتحال میں باہمی مذاکرات اور مفاہمت سے مسائل کے حل کی اپیل کی گئی اور کہا گیا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کے اثرات جو پاکستان میں مرتب ہو رہے ہیں ان کے تدارک کیلئے تمام جماعتیں اپنا کردار اد اکریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…