اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مٹھی میں موجود ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر مبارکباد ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان غریب عوام کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے چھ ماہ میں 120ارب روپے کے پیکج کا اعلان بھی کیا ہے جس سے ملک کے پسے ہوئے طبقہ کو فائدہ ہو گا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہے
کہ 2023ء کے عام انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی ۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ روشنیوںکا دیا جلائے گا اور ہم تھر تمام تر سہولیات کی محرومی کو دور کریں گے ۔ وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج میں کہتاہوں ایک فقر ، ایک درویش کا بیٹا کہہ رہا ہے اور میرے نظریں سندھ میں تبدیلی کو دیکھ رہی ہیں تھر کے لوگ اپنی صفوں کو یکجا کر لیں ۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری،چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،ایم این اے ابرہیم خان، احمد حسن ڈیہڑ اور اراکین اسمبلی قاسم عباس لنگاہ،محمد سلمان نعیم،سلیم اختر لابر،واصف مظہر راں،وسیم خاں بادوزئی, میاں طارق عبداللہ بھی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور سی پی او منیر مسعود مارتھ نے اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہوا ہے اس سلسلے میں عوام کی سہولت کیلئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح بنایا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات ملنے کا آغاز ہوچکا ہے اور اختیارات کی منتقلی شروع ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹیکنکل اداروں سے سروے کرایا جائے گا۔قومی تعمیر نو کے محکے مقررہ وقت میں منصوبے مکمل کریں شاہ محمود نے کہا کہ متی تل روڈ کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بننے سے اہمیت بڑھ گئی ہے،متی تل روڈ وائنڈنگ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ متی تل روڈ کی ڈبل کرنے سے پورے ضلع کو فائدہ ہوگا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سیپ ون کی سیونگ پر تجویز کردہ ترقیاتی سکیموں کو جلد شروع کیا جائے۔حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنا چاہتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ملتان کے اہم چوکوں کو خوبصورت بنانے کے لیے کام کا آغاز ہوچکا ہے ترقیاتی سکیموں کے دوران شہر کی خوبصورتی کو مدنظر رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اس خطے کی ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔حکومت نے 3 برس میں ملتان کے میگا پراجیکٹس کی بنیاد رکھی
صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ،تغلق روڈ اور گراس منڈی فلائی اوورز کا فزیبلٹی پلان فوری بنایا جائے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کو شہر سے منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور روڈز کی مرمت اور کشادگی پر خصوصی فوکس کیا جائے۔چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ عوامی مفاد میں اراکین اسمبلی کی سکیموں کی
بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔حکومت نے عوامی مفاد کیلئے خطیر فنڈز فراہم کئے ہیں۔اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تجاویز پر شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے عمل پیرا ہیںتمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے عوام کو ریلیف دینگے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کے تحت مزارات کی اپ گریڈیشن شروع کرینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ
ٹریفک مسائل کے حل کے لیے بوسن روڈ پر یوٹرن کی تعداد پر نظر ثانی کی جارہی ہے جبکہ ٹریفک دباؤ کے باعث بہادر پور میٹرو روٹ یوٹرن کو ختم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لیے سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان کی ترقیاتی سکیموں کے 24 فیصد فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تمام اداروں کو اپنی پرفارمینس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ آئندہ اجلاس تک تمام ادارے جاری ہونے والے فنڈز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔قبل ازیں اجلاس میں اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفننگ بھی دی گئی۔