ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے صرف چار دن کا سٹاک رہ گیا باقی وافر ذخیرہ کہاں موجود ہو گا ؟ عظمی بخاری کا حیران کن دعویٰ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومتی ترجمان کے چینی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے ہمارے پاس صرف چار دن کا سٹاک موجود ہے۔لگتا ہے باقی وافر ذخیرہ عثمان بزدار

،اسلم اقبال اور حسان خاور کے دفاتر میں موجود ہوگا۔چھ ماہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا چینی 70روپے فروخت کی جائے،اس پر بھی عمل نہیں کرایا۔پھر لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں حکم دیا ماہ مقدس میں چینی 80روپے فروخت کی جائے۔گزشتہ ماہ شوکت ترین نے کہا اب چینی 90روپے کلو فروخت ہو گی۔یہ حکومت اپنے کمیشن اور عدالتی احکامات پہ بھی عملدرآمد کرانے کے قابل نہیں ہے،اور یہ اب بھی انکو گڈ گورنس اور عثمان بزدار کے قصیدے پڑھنے سے فرصت نہیں ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ،نہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات اور نہ شوکت ترین کے احکامات کو کسی نے سنجیدہ لیا۔شوگر مافیا آج پاکستان کا طاقتور مافیا بن چکا ہے ۔شوگر مافیا کی سرپرستی عمران خان خود کررہے ہیں ۔قوم ابھی تک عمران خان کے بنائے چینی کمیشن پر سخت ایکشن لینے والے دن کا انتظار کررہی ہے۔عمران خان نے جس دن شوگر مافیا کیخلاف ایکشن لیا وہ دن عمران حکومت کا آخری دن ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…