لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز کا نعوذ باللہ مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیووائرل ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے-دریں اثنا وزیراعلی عثمان بزدار کے نوٹس پر مظفر گڑھ پولیس نے
فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کے خلاف مزیدقانی کارروائی کی جارہی ہے-وزیراعلی عثمان بزدار نے ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے-ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں –