لاہور( این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلی مرتبہ ملک بھر میں عمر کے تناسب سے ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں18سے 25سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد2کروڑ 35 لاکھ89ہزار سے زائد ہے ۔26سے35سال عمر تک سب سے زیادہ3کروڑ 19لاکھ 82 ہزار سے زائدووٹرز ہیں۔ اسی طرح 36سے45سال کی
عمر تک کے 2کروڑ53لاکھ 63ہزار اور 46 سے55سال کی عمرتک 1کروڑ72 لاکھ 79ہزار سے زائدووٹرز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں 56سے65 سال کی عمرتک 1کروڑ 9لاکھ82 ہزار سے زائدڈووٹرز ہیں، 65سال سے زائد عمر کے 1کروڑ 20 لاکھ 2ہزار سے زائد ووٹرز ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز 6کروڑ 65لاکھ سے زائد اور خواتین ووٹرز 5کروڑ46لاکھ سے زائد ہیں۔