فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے موجودہ وسابق اراکین اسمبلی اوررہنمائوں نے کہاہے کہ سوئی ہوئی قوم پرآدھی رات کے وقت پٹرول کابم دھماکہ کرنے والوں کابھی کسی وقت سیاسی دھماکہ ہونے والاہے۔معیشت سے بدحال ملک کوایتھوپیابنانے کی سازش قراردیتے ہوئے اُنہوں نے موجودہ حکومت سے فوری نجات کی ضرورت پرزوردیاہے۔4 سال سے مسلم لیگ ن میں دراڑڈالنے کی
کوشش کرنے والوں میں پی ڈی ایم نے دراڑڈالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔عمران خان اب کسی صفحہ میں نہیں رہے وہ بہت جلدصفحہ سیاست سے بھی مٹ جائیں گے۔سواتین سال میں قوم پرجومعاشی ظلم کئے گئے ہیں اُس سے پی ٹی آئی خودبھی بدحال ہوچکی ہے۔چند ہفتوں میں عمران خان کواپنی حیثیت واضح ہو جائے گی۔جھوٹ ،فریب اوردھوکہ سے سیاست نہیں کی جاسکتی حکمرانوں نے اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔عام انتخابات میں عوام بھی اُن کے لئے کچھ نہیں کریں گے۔غم اورغصے کے مارے عوام پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کوڈنڈے اوراںڈے ماریں گے۔ ڈویژنل صدر و سابق وزیر مملکت حاجی اکرم انصاری، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شفیق احمدگجرچوہدری فقیرحسین ڈوگر،،راناعلی عباس خاں، سابق ایم این اے میاں عبدالمنان ، سابق صوبائی وزیرخلیل طاہرسندھو، حاجی شیخ ذوالفقاراحمد،میاں محمدیوسف ،راناشعیب ٹھاکر اور چوہدری عبدالحمید جٹ نے مشترکہ ردعمل میں کہاکہ اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے والوں کے ساتھ عوام بھی ہاتھ ملانے والے نہیں رہے۔مسلم لیگ ن کے جلسوں اورمریم نواز کے سیاسی کردارسے ثابت ہورہاہے کہ عوام مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ ہیں۔کرکٹ کے میدان سے سیاسی میدان میں لائے گئے عمران خان نے سیاست کوبھی کھیل سمجھ لیاہے جوکہ اُن کے بس میں نہیں تھاسواتین سال میں مہنگائی سے غریب عوام کوزندہ درگوکردیاگیا ہے کبھی مہنگائی پیکج کبھی سیاسی پیکج کبھی ہیلتھ کارڈپیش کرکے عوام کومطمئن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اب اُن کاکوئی کارڈ نہیں چل سکے گانہ وہ خودکارآمدثابت ہوں گے۔