اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سدھو نے پنجاب کانگریس کے سربراہ کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ (این این آئی) سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس کے سربراہ کی حیثیت سے اپنا استعفی واپس لے لیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نوجوت سنگھ سدھوکا کہنا تھا کہ ریاستی سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتا رہوں گا، استعفی واپس لینے کا اعلان

انہوں نے چندی گڑھ میں میڈیا کے سامنے کیا۔یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو نے 28 ستمبر کو اپنا استعفی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو بھجوایا تھا، نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھیجے گئے اپنے استعفی میں لکھا تھا کہ ایک انسان کے کردار کا زوال سمجھوتے سے شروع ہوتا ہے۔ میں پنجاب کے مستقبل اور بھلائی کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔استعفی میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے میں، میں پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے استعفی دیتا ہوں۔ میں کانگریس کے لئے کام کرتا رہوں گا۔یاد رہے ایک ماہ قبل بھارت میں کسانوں کے پر امن احتجاج میں 8 افراد ہلاک کرنے پر احتجاج کے دوران نوجوت سنگھ سدھو، پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…