دبئی ( آن لائن) دنیا میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈار کے دلکش سٹروک کا آئی سی سی فین ہوگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابوظہبی کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے قبل پاکستانی امپائر علیم ڈار کا
کرکٹ شاٹ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیم ڈار نے پچ پر کھڑے ہوکر ایک دلکش سٹروک کھیلا۔آئی سی سی نے بھی بہترین سٹروک کھیلنے پر امپائر کی مہارت کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ علیم ڈار نے سب سے زیادہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرکے کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ 6 جون 1968ئ� کو جھنگ میں پیدا ہونے والے علیم ڈار آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل کے رکن ہیں۔ وہ امپائر بننے سے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے تھے۔ 53 سالہ علیم ڈار نے 2005ء اور 2006ء میں دو بار نامزد ہونے کے بعد 2009ء سے 2011ئ� تک لگاتار تین سال کے لیے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی بھی سال کے بہترین امپائر کے طور پر جیتی ہے۔