اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت رن ریٹ میں افغانستان، نیوزی لینڈ اور پاکستان سے آگے نکل گیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ، این این آئی) بھارت سکاٹ لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد رن ریٹ میں ا فغانستان، نیوزی لینڈ اور پاکستان سے آگے نکل گیا، گروپ بی میں بھارت کو پاکستان، افغانستان اور نیوزی لینڈ سے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کے لئے 86 رنز کا ہدف 7.1 اوور میں مکمل کرنا تھا لیکن بھارت نے یہ ہدف با آسانی 6.3 اوور میں پورا کر لیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے محمد شامی اور جدیجا کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی، اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی،بھارت نے اننگز کے ساتویں اوور کی تیسری گیند پر ہدف حاصل کر کے 8 وکٹوں کی فتح اپنے نام کر لی،رویندرا جدیجا کو 15رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دبئی میں کھیلے گئے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی سالگرہ کے دن ایونٹ میں پہلی مرتبہ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو 13 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس مرحلے پر بمراہ نے وکٹ میڈن کراتے ہوئے کپتان کائل کوئٹزر کو چلتا کردیا۔اسکور 27 تک پہنچا تو محمد شامی نے بھی وکٹ میڈن کراتے ہوئے جیارج منْسے کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اس موقع پر ویرات کوہلی باؤلنگ کیلئے رویندرا جدیجا کو لائے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پہلے ہی اوور میں رچی بیرنگٹن اور میتھیو کراس کو بھی چلتا کردیا۔چار وکٹیں گرنے کے بعد مائیکل لیسک کا ساتھ دینے کْلم میک لوئڈ آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 رنز جوڑ کر اسکور کو 58تک پہنچا دیا، اس شراکت خاتمہ جدیجا نے لیسک کو ایل بی ڈبلیو کر کے کیا۔اس کے بعد اسکاٹ لینڈ کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت کی جانب سے جدیجا اور شامی نیتین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دو وکٹیں بمراہ کے حصے میں آئیں۔روہت شرما اور کے ایل راہل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 5 اوورز میں 70 رنز کا آغاز فراہم کیا۔روہت شرما 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم دوسرے اینڈ پر موجود لوکیش راہْل

نے 18 گیندوں پر برق رفتار نصف سنچری مکمل کی۔راہْل نے 19 گیندوں پر تین چھکوں اورت چھ چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی باری کھیلی۔بھارت نے اننگز کے ساتویں اوور کی تیسری گیند پر ہدف حاصل کر کے 8 وکٹوں کی فتح اپنے نام کر لی۔رویندرا جدیجا کو 15رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس

میچ میں صرف39 گیندوں پر ہدف حاصل کر کے بھارت نے اپنا رن ریٹ بھی بہتر کر لیا ہے جس کی بدولت اس کی سیمی فائنل میں رسائی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔بھارت کو نیوزی لینڈ اور افغانستان دونوں سے اپنا رن ریٹ بہتر بنانے کے لیے 7.1 اوورز میں ہدف حاصل کرنا تھا تاہم اس نے صرف 6.3گیندوں پر ہدف تک رسائی حاصل کر کے اپنا رن ریٹ مزید بہتر بنا لیا۔

اب بھارت کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کو ناصرف نمیبیا کو شکست دینی ہے بلکہ اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتیجے کے منتظر بھی ہوں گے۔اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتی ہے اور بھارت کی ٹیم نمیبیا کو ہرا دیتی ہے تو تینوں ٹیموں کے پوائنٹس یکساں 6 ہو جائیں گے اور اس صورت می بہتر رن ریٹ کی حامل ٹیم ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا پائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…