ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی اسٹارز بھارت کی وکالت کرنے لگے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی ( آن لائن) افغانستان سے ورلڈکپ میچ ’فکسڈ‘ نہیں تھا‘ پاکستانی اسٹارزبھارت کی وکالت کرنے لگے۔بھارت نے افغانستان کو بدھ کے روز 69 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی فتح حاصل کی،البتہ سوشل میڈیا پر اس میچ پر شکوک کا اظہار کیا جاتا رہا،ٹاس کے موقع کی

ایک زیرگردش ویڈیو کو بنیاد بنا کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیتنے والے افغان کپتان محمد نبی کو پہلے بولنگ کی ہدایت دی۔ٹویٹر پر بھی ’فکسڈ‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا رہا، البتہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز و کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے ان الزامات کو بکواس قرار دیا ہے، وسیم اکرم نے کہا کہ نجانے ہم لوگ اس طرح کی سازشی تھیوریز کو کیوں پسند کیوں کرتے ہیں، بھارت ایک بہت ہی اچھی ٹیم ہے، ان کیلیے ٹورنامنٹ کے آغاز میں 2 دن ہی بیرے تھے۔وقار یونس نے بھی ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں بالکل بے بنیاد ہیں اور کسی کو بھی ان پر توجہ نہیں دینا چاہیے۔دوسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستانی عوام سے درخواست کی کہ وہ ایسا ٹرینڈ نہ چلائیں، نہ ہی افغان ٹیم پر الزامات عائد کریں،اسے میدان سنبھالے زیادہ وقت نہیں ہوا اور وہ کمزور ٹیم ہے، اس کا مقابلہ ٹی 20 کی سب سے بڑی اور بہترین ٹیم بھارت سے تھا،انھوں نے کہا کہ مجھے بھی شکایت ہے کہ افغانستان جتنا اچھا کھیل سکتا تھا اتنا نہیں کھیلا لیکن بھارتی ٹیم بہت مضبوط ہے۔شعیب اختر نے کہاکہ افغانستان کے حالات کو دیکھنا چاہیے، اس طرح کے الزامات ان کے لیے بہت خطرہ ہو سکتے ہیں، انھیں اپنے ملک میں عدالتوں کا سامنا تک کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…