ا سلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ایک ہفتے میں صرف 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں چینی کی قیمت بڑھ کر 110 روپے فی کلو ہو گی ،ایک ہفتے
میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 72 روپے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 سے بڑھ کر 2489 تک پہنچ گئی۔ اعلامیہ کے مطابق گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کمی آئی، ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 2 روپے کمی آئی۔