ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

دبئی ایکسپو ، غیرملکی خاتون نے صرف 10 دنوں میں تمام 217 پویلین کا دورہ کرلیا، سٹیمپ جمع کرنے کے لیےروزانہ پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی ایکسپو کے موقع پر یوکرائنی خاتون نے صرف دس دنوں میں تمام دو سو 17پوئلین کا دورہ مکمل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلف نیوز کیساتھ انٹرویو میںخاتون قطرینہ ساکووچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دس دن میں 217پویلین سے سٹیمپ جمع کیے اور اس کام کیلئے انہوں نے کم سے کم پانچ گھنٹوں کا وقت گزار ہے تب جا کر دبئی ایکسپو کے تمام پویلین سے

سٹیمپ جمع کرنے میں انہیں کامیابی ملی ہے ۔ قطرینہ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ یہ کسی چیلنج سے کم نہیں تھا وہ پہلی انسان بننا چاہتی تھی جس نے تمام پویلینز کا دورہ کیا ۔واضح رہے کہ دبئی ایکسپو 2020کے منتظمین کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی وتجارتی میلے کے پہلے ماہ کے دوران 23 لاکھ 50 ہزار افراد نے ایکسپو میں شرکت کی۔العربیہ اردو کے مطابق یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر کے دوران ایکسپو میں آنے والے افراد میں سے صرف 28 فی صد کی عمر 18 سال سے کم ہے مگر یہ شرح ایکسپو کے سکول پروگرام کے دوران بڑھ جائے گی۔ایکسپو کے شرکاء میں 17 فی صد افراد بیرون ملک سے آئے تھے جن میں 185 ممالک کے افراد شامل تھے۔ بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں میں بھارت، جرمنی، فرانس، سعودی عرب اور برطانیہ سر فہرست رہے ہیں۔ایکسپو کے شرکاء میں سے 53 فی صد کے پاس ایکسپو کے مکمل دورانیے کے لئے سیزن پاس جبکہ 27 فی صد کے پاس 30 دن کا ملٹی پاس ہے۔ اس کے علاوہ 20 فی صد افراد نے ایک دن کے پاس پر ایکسپو میں شرکت کی۔ایکسپو کے ایونٹ کے دوران اب تک 1938 سرکاری ملازمین جن میں سربراہان مملکت، وزراء اور سفیروں سمیت دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں، نےشرکت کی ہے۔دبئی ایکسپو میں 192 ممالک کے پویلین بنائے گئے ہیں جو کہ تمام معروف رہے ہیں۔ ان میں سب سے بڑے پویلینز میں سے ایک سعودی عرب کے ایونٹ میں اب تک 5 لاکھ افراد تشریف لا چکے ہیں۔ایکسپو 2020 کے دوران 11 لاکھ لوگوں نے دبئی میٹرو کے ذریعے سے سفر کرتے ہوئے ایکسپو میں شرکت کی۔ایکسپو کے پہلے ماہ کے دوران 6 لاکھ 95 ہزار افراد نے ایکسپو پاسپورٹ حاصل کر لیے تھےجن پر پویلین کے وزٹ کے دوران اسٹامپ لگائی جاتی ہے۔ایکسپو کے پہلے ماہ کے دوران 5610 باضابطہ ایونٹس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جو کہ شرکاءمیں مقبول رہے ہیں۔اس ایک ماہ کے دوران دبئی ایکسپو کے ورچوئل سیاحوں کی تعداد بھی 1 کروڑ 28 لاکھ تک رہی۔دبئی ایکسپو 2020 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گا جس میں دبئی کے موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ شرکاء کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…