اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی گرفتار

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو 3 روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ سندھ حکومت نے قتل کی شفاف تحقیقات کیلئے 8رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی اور کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعہ کی صبح کراچی کی ملیرکورٹ میں میمن گوٹھ میں

غیرملکیوں کو شکار سے روکنے پر نوجوان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ،پولیس نے ممبرصوبائی اسمبلی جام اویس کو عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا نے ایم پی ایجام اویس کونامزدکیاہے، ملزم جام اویس نے گزشتہ روزرضاکارانہ طورپرگرفتاری پیش کی جبکہ پہلے سے گرفتار کیے گئے 2 ملزمان حیدر اور میر علی فارم ہائوس کے ملازم ہیں۔ ملزمان سے تفتیش،ساتھیوں سے متعلق معلومات کے لئے ریمانڈ دیا جائے۔اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے آئندہ سماعت پر ناظم جوکھیو قتل کیس کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اور ایف آئی آر میں نامزد ایم پی اے جام اویس کے علاوہ گرفتار دیگر 2 ملزمان کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔دوسری جانب سندھ حکومت نے ناظم جوکھیو کے قتل کی شفاف تحقیقات کیلئے 8رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی دے ہے اور کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے گزشتہ رات گرفتاری دی جبکہ دیگر ملزمان کو ابھی گرفتار کیا جانا ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق اعلی حکام کی ہدایت پر ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کی سربراہی میں پولیس افسران کی 8 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو گرفتار ملزمان سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کرے گی۔ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عارب مہر، ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین، ڈی ایس پی میمن گوٹھ کنور آصف سرفراز، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون یوسف جمال، انسپکٹر انویسٹی گیشن فریدالدین، ایس آئی او سچل مختار پنور اور ایس آئی او شاہ لطیف ٹائون غلام مجتبی باجوہ شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو سو شل میڈیا پر بیان وائرل کرنے پر قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد مقتول کے بھائی نے ایم پی اے جام اویس سمیت دیگر کو مقدمے میں نامزد کیا۔مقتول کے لواحقین سے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے رابطہ کیا تھا جبکہ صوبائی وزیرسعیدغنی اورامتیازشیخ نے بھی لواحقین سے ملاقات کی ، جس میں مقتول کے لواحقین نے یقین دہانی پراحتجاج چوبیس گھنٹے کیلئے موخر کر دیا تھا۔اس سے قبل ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعے میں ملوث دو افراد کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا تھا، ایس ایس پی ملیرکے مطابق حراست میں لیے گئے دونوں افراد جام اویس کے گن مین ہیں، تاہم وہ مقدمے میں نامزد نہیں ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…