پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

’’ سیب کے سرکے سے شوگر کا علاج ‘‘

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکہ عام طور پر کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن حالیہ میڈیکل ریسرچ نے اسکو ذیابیطس وکینسر سمیت کئی امراض کے لئے کارگر دوا بھی ثابت کردیا ہے۔ ڈایا بیٹک جنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے۔کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریض اگر روزانہ رات سونے پہلے ایک

سے دو چمچ سیب کا سرکہ استعمال کریں تو ان کے خون میں شوگر کی مقدار متوازن ہوجاتی ہے۔اُدھر ہوزونگ ایگری کلچرل یونیورسٹی چین نے بھی سرکہ پر اپنی تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ پھلوں کا سرکہ انتہائی مہلک امراض سے بچانے میں معاون ہوتا ہے ۔تحقیقی مطالعہ کے مطابق سیب کا سرکہ کینسر، انفیکشن، بیکٹریا کے خلاف لڑنے سمیت جسمانی وزن میں کمی اور میٹابولزم میں بہتری لانے کے لیے فائدہ مند ہے۔ تحقیق میں بتایا گیاہے کہ سرکے کا ترش ذائقہ جسم کو بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول کرنے میں مدد دیتاہے، اس سے میٹابولک اور جسمانی وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے جبکہ دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق سرکے میں استعمال ہونے والے اجزاءکچھ اقسام کے کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ سرکہ بیکٹریا کش، اینٹی انفیکشن، اینٹی آکسائیڈنٹس اور صحت کے لیے دیگر فائدہ مند خوبیوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق سیب کا سرکہ کھانے کے بعد چند

قطرے روزانہ استعمال کرنے سے لبلبہ کی کارکردگی پر بہتر اثر ہوتا ہے۔اے پی جان انسٹیٹیوٹ فار کینسر ریسرچ سیب کے سرکہ کو کینسر کے مریضوں کے لئے مفید قرار دے چکا ہے ۔ ان کے مطالعہ کے مطابق سرکہ کا استعمال کرنے سے بلڈ پریشر بھی نارمل ہوجاتا ہے کیونکہ سرکہ کے اجزا شریانوں کو کھولنے میں مدد گار ہوتے ہیں تاہم اس پر مزید ریسرچ کی جارہی ہے۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکہ اچھی غذا ہے لیکن یہ خالص اور معیاری ہونا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…