ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانی شاہ رخ خان نے اپنے ملک سے بھاگ کر پاکستان میں پناہ لے لی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)افغانی شاہ رخ خان نے اپنے ملک سے بھاگ کر پاکستان میں پناہ لے لی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں افغان اداکار فرہاد خان نے اپنی آپ بیتی سنائی۔افغان اداکار نے بتایا کہ افغانستان میں کئی شوبز

ستارے مارے جاچکے اور بہت سے خطرے میں ہیں،لٹیروں کے خوف سے کافی فنکارفرار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا تو سکون آیا، پہلے طالبان نہیں ،ان کے بھیس میں لٹیرے آئے تھے۔اداکار نے بتایا کہ میں نے فلمی کریئر کی شروعات ترکی سے کی تھی وہاں شوز میں شاہ رخ کی نقل کرتا تھا ان کے ڈائیلاگ بولتا تھا پھر وہیں ایک ہدایتکار نے مجھے دو ڈراموں میں اداکاری کا موقع دیا جہاں سے افغانی شاہ رخ خان کا ٹائٹل ملا۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے حالات خراب ہونے کے بعد سے وہاں فنکاروں کوجینے نہیں دیا جارہا فنکار گھروں میں چھپے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے کنٹرول سے پہلے میری دو فلمیں افغانستان میں ریلیز ہوئیں جبکہ ایک فلم 70 فیصد مکمل ہوچکی تھی لیکن وہ ادھوری ہی رہ گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…