جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

آریان خان کی رہائی کے بدلے شاہ رخ خان کو بلیک میل کیے جانے کا انکشاف

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ، یو این پی )بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کیس کے ایک گواہ پربھاکر سائل کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں جن لوگوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں سے ایک سیم ڈی سوزا نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی نے آریان خان کو گرفتاری سے بچانے کی امید میں 50 لاکھ

کی رقم ادا کی تھی لیکن یہ رقم انہیں واپس کردی گئی۔سیم ڈی سوزا نے اپنے دعوے میں الزام لگایا ہے کہ شاہ رخ خان کی منیجر نے اس کیس میں این سی بی کے دوسرے گواہ کے پی گوساوی کو 50 لاکھ روپے دئیے لیکن جب سیم ڈی سوزا کو معلوم ہوا کہ گوساوی فراڈ ہے تو اس نے گوساوی کو پوجا دادلانی کو رقم واپس کرنے کے لیے کہا۔دوسری جانب این سی بی کے گواہ پربھاکر سائل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گوساوی کی بات چیت سنی جس میں کے پی گوساوی اور دیگر افراد شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کے بارے میں بات کررہے تھے، یہ معاملہ 18 کروڑ میں فائنل ہونا تھا جن میں سے 8 کروڑ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کو دئیے جانے تھے اور باقی 10 کروڑ آپس میں بانٹنے کی بات ہورہی تھی۔سیم ڈی سوزا نے اپنے ایک بیان میں قبول کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی کے پی گوساوی اور سیم ڈسوزا سے ملی تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوجا دادلانی کی جانب سے کے

پی گوساوی کو 50لاکھ روپے بطور ٹوکن امانت بھی دیا گیا تھا۔لیکن جب بات نہیں بنی توگوساوی یہ 50 لاکھ روپے واپس بھی نہیں کررہا تھا تاہم سیم ڈی سوزا نے کہا کہ اپنا تمام تر زور لگانے کے بعد ہم گوساوی سے 38 لاکھ روپے نکلوانے میں کامیاب ہوسکے اور شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی کو یہ رقم واپس کی اور ہم سمجھ گئے کہ کے پی گوساوی

دھوکے باز آدمی ہے۔ دوسری جانب بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان سے معافی مانگ لی ہے۔ کہ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر خط لکھا تھا جسے اب تک خفیہ رکھا گیا۔ شاہ رخ خان

اور ان کی اہلیہ گوری خان کے نام لکھے گئے خط میں ان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ راہول گاندھی نے خط میں شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اور آپ کی فیملی انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جس پر میں آپ لوگوں سے معافی مانگتا ہوں، کوئی بھی بچہ اس طرح کے سلوک کا ہرگز مستحق نہیں ہوتا، آپ نے اپنی اداکاری سے لوگوں میں

خوشیاں بانٹیں اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی آپ اسے جاری رکھیں گے۔راہول گاندھی نے خط میں مزید لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ بہت جلد آپ اور آپ کے اہل خانہ اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔ذرائع کے مطابق خط 3 اکتوبر 2021ء کو آریان خان کی گرفتاری کے بعد 14 اکتوبر کو لکھا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…