ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

14اگست کی رات اشرف غنی سے ٹیلیفون پر کیا با ت چیت ہوئی؟امریکی وزیر خارجہ کے اہم انکشافات

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی نے مرتے دم تک لڑنے کا وعدہ کیا تھا تاہم طالبان کے آنے پر وہ کابل سے فرار ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے ذاتی طور پر اشرف غنی کو کابل میں رہنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش

کی تھی تو انہوں نے کہا کہ وہ14 اگست کی رات اشرف غنی کے ساتھ فون پر بات کر رہے تھے اور ان پر کابل میں نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے منصوبے کو قبول کرنے کے لیے دبا ئوڈال رہے تھے، یہ حکومت طالبان کی قیادت میں ہوتی اور اس میں افغان معاشرے کے تمام افراد شامل ہوتے۔انہوں نے بتایا کہ اشرف غنی نے ان سے کہا کہ وہ ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر طالبان ساتھ نہیں دیں گے تو وہ موت تک ان کے مقابلے کے لیے تیار ہیں اور اگلے ہی دن وہ افغانستان سے فرار ہوگئے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ میں اشرف غنی کے ساتھ کئی ہفتوں، کئی مہینوں تک مصروف رہا ہوں۔ان سے جب سوال کیا گیا کہ کہ کیا انہوں نے وہ سب کچھ کیا جو وہ کر سکتے تھے تو اعلی امریکی سفارت کار نے کہا کہ محکمہ خارجہ ہر اس کام کا جائزہ لے رہا ہے جو امریکی انخلا کے معاہدے کے بعد سے امریکا نے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جائزے میں وہ اقدامات شامل ہوں گے جو ہم نے اپنی انتظامیہ کے دوران کیے کیونکہ ہمیں

پچھلے دو سالوں سے ہر ممکن سبق سیکھنا ہے اور پچھلے 20 سالوں سے بھی۔اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ یہ امریکا کی سب سے طویل جنگ تھی، امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے طویل ترین جنگ کا خاتمہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا کہ امریکیوں کی ایک اور نسل کو افغانستان میں لڑنا اور مرنا نہیں پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب یہ سب معاملہ حل ہو جائے گا تو یہی امریکی عوام کی خواہش ہوگی اور یہ ہمارے مفاد میں ہے اور اسی دوران ہم اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…