پشاور(آن لائن)موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور انیس نومبر کے بعد گیس بحران مزید شدت اختیار کر لیگا طلب بڑھنے پر موسم سرما میں سی این جی ، صنعتی شعبہ سمیت دیگر سیکٹرز کو لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کرنا پڑیگا سوئی ناردرن گیس خیبر پختونخوا نے ممکنہ لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے شیڈول بھی مرتب کر لیا ہے موسم سرما کے دوران گیس کے استعمال میں کئی گنااضافہ کے باعث ڈیمانڈ او ر سپلائی میں فرق بڑھ جاتا ہے شدیدسردی میں
ایس این جی پی ایل کو 500سے 700ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو 2ہزار ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کیا جاتا ہے موسم سرما میں گیس کی طلب 2600سے 2700ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچنے کے امکانات ہیں ۔ سو ئی ناردرن کمپنی کے مطابق گیس کی بڑھتی ہو ئی طلب کے پیش نظر ایل این جی کی درآمدکو یقینی بنایا جارہا ہے سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہر صورت ممکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے