اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانی وزیر خارجہ امیر متقی کی جانب سے چینی وزیر خارجہ کو دیا گیا چلغوزوںکے تحفے نے اپنا کام کر دیا ، افغان حکومت نے پہلی شپمنٹ چین بھیج دی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکی اردو نے ایک پیغام شیئر کیا ہے جس کے مطابق افغانستان سے چلغوزوں کی ایک شپمنٹ چین
بھیجی دی گئی ہے،افغان تاجروں کی ایک عرصہ سے چین کی مارکیٹ تک رسائی کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا، جسے چینی وزیر خارجہ نے نہایت خوشی سے وصول کیا تھا۔