اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے دلچسپ تبصرہ کیا اور حریف ٹیموں کو ٹرول کیا۔سعید اجمل نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مہینے پہلے کہا جارہا تھا کہ پاکستان میں کھیلنا خطرناک ہے ،اب ایک مہینے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم
سے کھیلنا خطرناک ہوگیا ہے۔سعید اجمل کے اس گہرے تبصرے نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا ،سابق کرکٹر کی ٹوئٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر وائرل بھی ہے۔کسی نے کہا کہ سعید اجمل نے موجودہ حالات کی بالکل درست انداز سے عکاسی کی ہے تو کسی نے ان کی سوچ پر داد دی اور ان کے الفاظ کے چناؤ کو سراہا۔