پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی ایک اور ایوی ایشن کمپنی نے لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر آپریشنز بند کرنے کا عندیہ دیدیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کی ایک اور ایوی ایشن کمپنی نے لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر آپریشنز بند کرنے کا عندیہ دیدیاجبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ کمپنی متعلقہ ایجنسیوں سے سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ،اسکائی ونگ اپنی تازہ ترین مالی پوزیشن کا کوئی قابل اعتبار ثبوت فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔ڈائریکٹرسکائی ونگزایوی ایشن کی جانب سے

وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کولکھے گئے خط میں بیان کیا گیا کہ لائسنس کی تجدید نہ ہوئی تو16نومبرسے کاروباروآپریشن بند کردیں گے،سی اے اے نے سکائی ونگ ایوی ایشن کے سالانہ لائسنس کی تجدیدروک دی۔خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ایریل ورکس لائسنس حصول کے لئے2سال سے درخواست کے باوجودنہیں دیاگیا،سی اے اے کے باعث کئی ایوی ایشن کمپنیز اور ایئرلائنزبند ہوگئی ہیں۔جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ لائسنس جاری کرنے میں تاخیر نہیں ہوئی ،اسکائی ونگ کو لائسنس کے لیے درخواست دئیے ہوئے دو سال سے بھی کم کا عرصہ ہوا ہے ،اسکائی ونگ کی درخواست پر فوری کارروائی کرکے اسے متعلقہ حکام کو بھیج دیا لیکن کمپنی متعلقہ ایجنسیوں سے سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسکائی ونگ اپنی تازہ ترین مالی پوزیشن کا کوئی قابل اعتبار ثبوت فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ،اسکائی ونگ کو ایک ہفتہ پہلے ایک میٹنگ میں بتایا گیا تھا کہ آپ کی کمپنی کی مالیاتی رپورٹ میں سنگین تضادات ہیں ،اسکائی ونگ کمپنی کوخود مختار آڈیٹر کی رپورٹ کی تصدیق کے ساتھ درست ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا تھا ،اسکائی ونگ کمپنی نے اپنی مالی حیثیت کا پرانا مالیاتی ریکارڈ پیش کیا جس کی ضرورت نہیں تھی، لائسنس میں تاخیر کی ذمہ دار اسکائی ونگ کمپنی خود ہے نہ کہ سی اے اے ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…