پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان حکومت کا وقت پورا ہو چکا، شہباز شریف

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازی خان(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کا وقت پورا ہو چکا، مہنگائی اورغربت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، مہنگائی اورغربت نے عوام کی کمر توڑ دی، عمران خان نے 15 ارب ڈالرز کے قرض لیے بتائیں ایک اینٹ کہیں لگائی؟عمران نیازی نے ملک کو کنگال بنا دیا، ایک جوہری ملک کو گروی رکھ دیا،

اٹھو عوام مولانا کی لیڈر شپ میں مہنگائی کیخلاف گھروں سے نکلو، میں وعدہ کرتا ہوں اگر اللہ کو منظور ہوا تو مل کر حکومت کیخلاف مارچ کریں گے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے لیے آج تک کچھ نہیں کیا۔ڈی جی خان میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج میں ڈی جی خان میں اپنے گھر آیا ہوں، یاد کرو جولائی 2010 میں جب پورے جنوبی پنجاب میں میانوالی سے اوچ شریف تک پانی سمندر کی طرح ٹھاٹھیں مار رہا تھا، ہزاروں ایکڑ رقبہ تباہ ہوگئے، ہزاروں گھر پانی میں بہہ گئے، اس وقت میں ڈی جی خان اور جنوبی پنجاب کے چپے چپے میں حاضر ہوتا تھا، یہ وہ وقت تھا جب ہر طرف تباہی تھی، میں یہاں پر خدمت بتانے نہیں آیا، اربوں روپے ہم نے غریب لوگوں میں تقسیم کیا، مویشیوں اور انسانوں کے کھاد بیج دیئے تھے، یہ وہ وقت تھا جب بہت تنگی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کو دوبارہ آباد کیا تھا، اس وقت کھاد کی قیمت 1200 تھی آج 2400 ہے، دانش اسکول غریب علاقوں میں کس نے بنائے؟ ڈیرہ غازی خان میں غازی میڈیکل کالج اور غازی یونیورسٹی کس نے بنائے؟ سب نواز شریف نے بنائے، مفت ادویات کس کے دور میں ملتی تھیں؟ نواز شریف کے دور میں۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کون کہتا تھا کہ ڈالر مہنگا ہوجائے تو وزیر اعظم چور ہے؟ کون کہتا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہوجائے سمجھیں وزیر اعظم چور ہے؟

کون کہتا تھا کہ مہنگائی ہوجائے تو سمجھیں وزیر اعظم چور ہے؟ ہم نے مشکل وقت پر آپ کو چھوڑا نہیں تھا، اگر اللہ تعالی نے دوبارہ موقع دیا تو جنوبی پنجاب کو سینٹرل پنجاب کے برابر نہ لایا تو میرا نام شہباز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جب لاہور سے آرہا تھا تو پہلی مرتبہ موٹر وے پر سفر کیا تو نواز شریف کو دعائیں دیں، ملتان ڈیرہ روڈ کا

سہرا اویس لغاری کے سر جاتا ہے، طیب اردوان ہسپتال کے سامنے گزر ہوا تو دل خوش ہوا، عمران خان نے 15 ارب ڈالرز کے قرض لیے بتائیں ایک اینٹ کہیں لگائی؟مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں چینی 52 کی تھی آج 120 ہے، آج ایک غریب گھرانہ مہنگائی کی وجہ سے روٹی نہیں پکا سکتا، نواز شریف کے دور کو یاد کرو

جب مہنگائی صرف ساڑھے 3 فیصد تھی آج 14 فیصد سے زیادہ ہے، بنگلہ دیش میں مہنگائی 5 سے جبکہ سری لنکا میں 6 سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وزیر اعظم کو تو عوام کا ذرا خیال نہیں، اس وزیر اعظم نے ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے، ایک جوہری ملک کو گروی بنا کر رکھ دیا، اٹھو عوام مولانا کی لیڈر شپ میں مہنگائی کیخلاف گھروں سے نکلو۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں وعدہ کرتا ہوں اگر اللہ کو منظور ہوا تو مل کر حکومت کیخلاف مارچ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…