منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے میں آئی ایم ایف رکاوٹ ہے، عبد الرزاق دائود کا اعتراف

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے گئے سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے کا مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سیلز ٹیکس میں کمی کونہیں مانے گا،سیلز ٹیکس 17 فیصد ہی رہے گا،آئی ایم ایف کی ہدایت پر خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی اسے بھی کم نہیں کرسکتے،

برآمدات میں جدت لانا ہوگی،ہم نے تین سال میں برآمدات بڑھانے اور نئی مصنوعات کی برآمدات کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا ۔لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن ،نائب صدر حارث عتیق ، ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں، لاہور چیمبر کے سابق صدور شیخ محمد آصف، میاں انجم نثار، شہزاد علی ملک، عرفان اقبال شیخ اورایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ ۔عبدالرزاق دائود نے بتایا کہ دسمبر جنوری کے بعد ٹی آئی آر کنونشن کے تحت نیا تجارتی روٹ شروع ہوجائے گا جس کے تحت کراچی سے ازبکستان اور ماسکو تک ٹرک براہ راست جائیں گے،اب تاجروں کو بارڈر پر ایرانی ٹرک نہیں لینا پڑیں گے، افغانستان نے کہا ہے پاکستان کا مال نہیں روکیں گے،افغانستان کا وفد تجارتی تعاون پر بات چیت کے لئے اگلے ماہ پاکستان آرہا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے،برآمدات بڑھانا اورنئی مارکیٹوں تک پہنچانا آسان کام نہیں، ہم نے نئی عالمی منڈیوں تک بھی پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کررہے ہیں،ہم نے عالمی مارکیٹ پر تحقیق کی ہے کہ کہاں کہاں ہماری مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بعض صنعتوں کے خام مال پر پچاس فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے،

میں حیران ہوں کہ ان حالات میں انڈسٹری کیسے چلے گی، صنعتکاروں کی مشکلات سے وزیراعظم کو آگاہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مانتے ہیں کہ تجارتی اور کرنٹ اکائوخسارہ بڑھے ہیں تاہم ا سے معیشت کو کوئی خطرہ نہیں ،ہماری معیشت مضبوط ہے او ر اس خسارے کو برداشت کرسکتی ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے

دوران نئی مصنوعات اور نئی منڈیوں کے حوالے سے پاکستان کی برآمدات میں بہتری آئی ہے جو وقت کے ساتھ مزید بڑھے گی،برآمدات کو بڑھانے کا بہترین طریقہ نئی منڈیوں کی تلاش اور نئی مصنوعات متعارف کروانا ہے، گزشتہ تین سال کے دوران غیرروایتی منڈیوں میں پاکستان کی روایتی مصنوعات کی برآمدات میں 60فیصد جبکہ

روایتی مصنوعات کی برآمدات میں 77فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت پالیسی متعارف کروانے جارہی ہے جس میں اضافی مراعات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے وسطی ایشیائی ریاستوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، حکومت لک افریقہ پالیسی

بھی نافذ کررہی ہے، اگلے ماہ ایک حکومتی وفد نائیجیریا کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ ٹرکوں کی فری نقل و حرکت کویقینی بنانے کے لیے ٹی آئی آر کنونشن سائن کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے انجینئرنگ اور آئرن اینڈ سٹیل سیکٹرز پر فوکس کیا جائے گا۔ عبدالرزاق دائودنے کہا

کہ اسٹیٹ بینک کی ٹمپریری اکنامک ری فنانس فیسلٹی مارچ میں ایکسپائر ہوگئی تھی، اسے ایس ایم ایز اور کچھ مخصوص شعبوں کے لیے بحال کیا جائے گا۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس اور باسمتی چاول کے سلسلے میں معاملات کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلز ٹیکس ریٹ میں کمی کی راہ میں آئی ایم ایف رکاوٹ ہے اور اس کا مطالبہ

ہے کہ ہر چیز پر سیلز ٹیکس ہو۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف کا ہر سال جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کا درآمدی کاسٹ بڑھی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ چیلنجز ہیں لیکن یہ گزشتہ تین سالوں کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویلیو کے حساب سے آئل درآمدات میں اضافہ ہوا۔ لاہور چیمبر کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈبورڈ میں نمائندگی دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…